بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنڈی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں نے اچھی بیٹنگ کی ، عثمان خواجہ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ ایک آسان بیٹنگ وکٹ ہے، ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں نے اچھی بیٹنگ کی ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ برصغیر میں مجھے اسپنرز کو کھیلنے میں ہمیشہ مزہ آتا ہے، اسپنرز کے خلاف رنز اسکور کرنے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ٹیسٹ کا فیصلہ آنا بہت مشکل ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور محض 3 رنز کی کمی کے سبب اپنی ٹیسٹ سنچری اسکور نہ کرسکے۔