آکلینڈ (نیوز ڈیسک )نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو اپنے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 191 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان بسمہ معروف نے 73 اور عالیہ ریاض نے 53 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے 34ویں اوور کی چوتھی گیند پر ہدف حاصل کرلیا اور 7وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔ اوپنر الیسا ہیلی 72 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان ویمن ٹیم کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔