لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ ق اور جہانگیر ترین گروپ کے باہمی خفیہ رابطوں کا انکشاف ہواہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترین گروپ کے 10 سے 12 ارکان ق لیگ کی قیادت سے رابطے میں ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی صورت میں ترین گروپ کے ارکان نے ق لیگ کو یقین دہانی کروا دی ، ق لیگ نے تبدیلی کی صورت میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کیلئے کارڈز کھیلنے کا فیصلہ کر لیاہے ، ترین گروپ کے ارکان کے پرویز الہیٰ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عبدالعلیم خان نے جہانگیرترین کی رہائشگاہ پر اجلاس کے بعد ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ، سیاسی صورتحال کے پیش نظر عمران خان نے فوری طور پر ناراض رہنماوں کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حوالے کیا جس کے بعد گورنر سندھ نے علیم خان سے ملاقات کی ۔