بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخ رشید نے وزیر اعظم کو “گھبرانا نہیں ” کا مشورہ دے دیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان  کو “گھبرانا نہیں ” کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کان کو لٹیروں اور منافقوں سے گھبرانا نہیں چاہئے  ، وزیر اعظم چوروں کو شکست دیں گے ، سیاسی مخالفین ملکی ترقی کے دشمن ہیں جنہیں ناکامی ہو گی ۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ  راوپنڈی ملک بھر میں خواتین کی تعلیم میں سرفہرست ہے ، 90 کی دہائی میں یہ یونیورسٹی آپ کے کارکن نے بنائی ، شہر کی تمام ڈھوکیں غریبوں کی بستیاں تھے ہم نے ہر ڈھوک میں تعلیمی ادارےبنائے ۔

وزیر داخلہ نے لال حویلی کو بھی یونیورسٹی کو دینے کا اعلان کیا ۔