اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق صدر آصف زرداری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تینوں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے آج سہ پہر ساڑھے تین بجے پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے بات ہوگی۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لیگی قیادت نے تمام ارکان کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو بتایا کہ اگلے 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں لہٰذا اسلام آباد سے غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔