لاہور(نیوز ڈیسک)ترین گروپ کے اہم رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن جانے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر جہانگیر ترین سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے علیم خان سمیت دیگر رہنما ان سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی آئندہ دو روز میں لندن جائیں گے اور وہاں جہانگیر ترین سے مشاورت کریں گے۔
ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہےکہ جہانگیرترین کے آئندہ طبی معائنے کے بعد علیم خان ان سے ملاقات کریں گے اور اس ملاقات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی جب کہ ملاقات میں خاکوانی اور ترین گروپ کے دیگر ارکان اسمبلی کی بھی شرکت متوقع ہے۔
عون چوہدری نے کہا کہ ملاقات میں علیم خان اور جہانگیر ترین مشترکاحکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔