بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک امریکہ تعلقا ت میں سرد مہری ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس امریکہ جائیںگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ا نجم آئندہ ہفتوں کے دوران امریکہ کا دورہ کریں گے ۔

سینئر صحافی طلعت حسین نے منگل کو اس حوالے سے کئے گئے اپنے ٹوئٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سےاس دورے سے متعلق انکشاف کیا۔ پاک امریکہ تعلقات میں حالیہ دنوں میں آنے والی سرد مہری خاص طور پر وزیراعظم عمران خان کے دورے روس کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات میں تلخی آئی ہے۔ اس تناظر میں بھی اس دورے کو بہت اہمیت ہوگی۔