بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کی مرکزی تنظیم کا ڈھانچہ تشکیل۔۔۔رانا عبدالسمیع انصاف لیبر ونگ کے صدر مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کی مرکزی تنظیم کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا گیا۔رانا عبدالسمیع پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے صدر مقررکردیئے گئے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔گل نمروز پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔عبدالصبور شاہ مرکزی سینئر نائب صدر جبکہ عبدالرشید کاکڑ مرکزی نائب صدر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے تحریک انصاف لیبر ونگ کے نئے ذمہ داران کیلئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ فلاحی ریاست کی تشکیل کے سفر میں محنت کش اور مزدور طبقہ عمران خان کے شانہ بشانہ ہے،ملکی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے کیلئے ہمارا جفاکش محنت کش اپنا پسینہ بہاتا ہے، پہلی حکومتوں کے ہاتھوں معیشت کی تباہی کا سب سے زیادہ خمیازہ محنت کش طبقے نے بھگتا،آج الحمدللہ معیشت افزائش و نمو کی راہ پر گامزن ہے تو ہمارا محنت کش اس کے ثمرات سے فیض یاب ہورہا ہے، سیاسی شعور کا حامل ہمارا محنت کش حزب مخالف کی سازشوں پر گڑی نظر رکھے ہوئے ہے، ہمارے مزدور کا فیصلہ ہے کہ اپنی چوری بچانے اور انتخابی شکست کا بدلہ عوام سے لینے کی کسی تحریک کو رستہ نہیں دیں گے۔تحریک انصاف نے اپنے مزدور کو توانا سیاسی پلیٹ فارم مہیا کیا ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے کوروناءکے انسداد کی پوری حکمت عملی اپنے محنت کش طبقے کو سامنے رکھ کر مرتب وباءکے دوران معقول اجرت کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے اربوں روپے کے خصوصی پیکجز دیے گئے۔وباءکے دوران محنت کش طبقے کے روزگار کے تحفظ کیلئے بھی حکومت نے مو¿ثر اقدامات اٹھائے۔وزیراعظم کی خصوصی اپیل پر صفِ اوّل کے کاروباری ادارے محنت کش ملازمین کو اپنے منافع میں شریک کررہے ہیں۔اپنے مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے حوالے سے طے شدہ اہداف کے حصول پر محنت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔