اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے لیے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے 161 ممبران ہیں اور اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 28 اور ایک اتحادی پارٹی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا دعویٰ ہےکہ (ن) لیگ کے ساتھ تحریک انصاف کے 16، پیپلزپارٹی کے ساتھ 4 اور جے یو آئی کے ساتھ 2 حکومتی اراکین ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے مزید 6 ارکان قومی اسمبلی (ن) لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے 197 سے 202 ارکان قومی اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کا کہناہےکہ تحریک انصاف کے 28 ممبران کے نام وزیراعظم کے علم میں ہیں۔
واضح رہےکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔