بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابا ت ملتوی یا اپنے وقت پر ہونگے ، الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن میں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار سینیٹر شفیق ترین کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے اور استدعا کی بلوچستان میں حد بندی کے لیے مزید 15 دن کا وقت دیا جائے، صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع بھی کی جائے، ریجنل الیکشن کمشنر آفس بلوچستان میں حلقہ بندیوں سے متعلق بھی کیس زیر التوا ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے الیکشن ایکٹ انہیں اس معاملے پر فیصلے سے قبل تاریخ بڑھانے کی اجازت نہیں دے سکتا، علاقائی الیکشن کمشنر آفس بلوچستان سے حد بندی کے فیصلے کے اعلان کے بعد، پٹیشنر بنچ کے سامنے فیصلے کو چیلنج کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کی حد بندی کی تاریخ بڑھانے اور بالدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا