واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق پاکستان کے ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے۔ جنوب و سطی ایشیا کے بارے میں امریکہ کے معاون تجارتی نمائندے کرسٹوفر ولسن نے کہاکہ امریکہ اور یورپی یونین نے روس پر پاپندی عائد کی ہیں تاکہ اس کی معیشت کا کمزور کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ امریکی محکمہ خارجہ نے روس کے خلاف سخت ردعمل ظاہرکرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔