سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بعد الزام پاکستان پر عائد کرنے کی روایتی روش بظاہرترک کرتے ہوئے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ کنٹرول لائن کی صورت حال بہت اچھی ہے۔
سری نگر میں تعینات قابض فوج کی 15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کو ایک سال مکمل ہو رہاہے،ایل اوسی کی صورت حال مکمل طور پر بہتر ہے، اطراف میں مقیم لوگ معمول کی زندگی بسر کررہے ہیں جو اچھی بات ہے۔سری نگر کی ہری سنگھ ہائی سٹریٹ مارکیٹ میں دستی بم کے حالیہ حملے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ شدت پسند گنجان آباد علاقوں میں ایسے حملوں کے لئے نوجوانوں کو استعمال کررہے ہیں، ایسی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔