اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے اعلان کیا ہے کہ ترین گروپ متحد ہے، حکومت سے مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان لنگڑیا نے کہا کہ جہانگیر ترین جو فیصلہ کرینگے وہ سب کو قابل قبول ہوگا، علیم خان کل ہمارے گروپ میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے بھی یہی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مینڈیٹ لےکر آئے ہیں اس کے مطابق توقعات رکھتے ہیں، جو بھی فیصلہ کرینگے ملک اور پارٹی کے مفاد میں ہو گا۔نعمان لنگڑیا ل نے کہا کہ ایوان میں دو بڑی جماعتوں کے بعد ترین گروپ کی تیسری بڑی اکثریت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے بغاوت نہیں کر رہے، وہ ایک مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اور اپنے ووٹرز کو جواب دہ ہیں۔