کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل واوڈا کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر کل ہونے والے انتخاب کا متحدہ اپوزیشن نے بائیکاٹ کردیا۔
سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ،ایم کیو ایم اورجی ڈی اے پر مشتمل متحدہ اپوزیشن نے عشائیے میں سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے باعث خالی ہونے والی اس نشست پر پی ٹی آئی کی طرف سے آغا ارسلان امیدوار تھے۔ادھر متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جی ڈی اے ،پی ٹی آئی سندھ کے علاوہ ایم کیو ایم نے بھی ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔