بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی خصوصی پرواز پولینڈ سے 232 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، خصوصی پرواز میں یوکرین سے آنے والے طلبا اور دیگر افراد سوار تھے۔

یوکرین سےواپس آنے والے طلبا نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوکرین میں حالات بہت خراب تھے، بم گر رہے تھے،اللّٰہ نے ہمیں بچایا، کسی نےکچھ نہیں کیا۔

طلبا کاکہنا تھا کہ کھانے پینے کا بہت مسئلہ تھا، 3 دن تک بھوکے رہے،یوکرین سے تین دن میں پولینڈ پہنچے، پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے بہت مدد کی۔

ایئر لائن ترجمان کے مطابق طیارہ صبح سویرے پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجا گیا تھا، پی کے 7788 طلبا سمیت 232 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کا طیارہ وزارت خارجہ کی ہدایات پر روانہ کیا گیا تھا، ایئرپورٹ پر طلبا کا ڈیٹا لے کر گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔