بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں، عثمان بزدار

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نےعدم اعتماد کا جو گڑھا کھودا ہے وہ خود اس میں گرے گی، اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کرنکلیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی جان نہیں، اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھوم رہی ہے، اپوزیشن کو ملک کو خیال ہے نہ عوام کا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن نے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔