بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ: فیصل واؤڈا کی خالی نشست پر ووٹنگ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )فیصل واؤڈا کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سینیٹ کی کراچی سے خالی ہونے والی نشست پر ووٹنگ جاری ہے۔

اراکینِ سندھ اسمبلی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اسمبلی پہنچ رہے ہیں جو شام 4 بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

کس نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا؟
سندھ کی وزیرِ صحت عذرا پیچوہو نے سندھ اسمبلی میں پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

سینیٹ کی اس نشست کیلئے کس کے درمیان مقابلہ؟
پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور پی ٹی آئی کے آغا ارسلان مدِ مقابل ہیں۔

سندھ اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 168 ہے، پی پی اراکین کی تعداد 99، پی ٹی آئی کے 30، ایم کیو ایم کے 21، جی ڈی اے کے 14، تحریکِ لبیک پاکستان کے 3 اور ایم ایم اے کا 1 رکن ہے۔

کامیابی کیلئے کتنے ووٹوں کی ضرورت؟
سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 85 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔

الیکشن کے لیے سندھ اسمبلی کے ہال کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔