بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جینیفر اینسٹن کی یوکرین کی فوج میں شامل خواتین اہلکاروں کی مدد کیلئے اپیل

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک )امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین اور امریکا کے دیگر پڑوسی ممالک میں اپنی جان کو ملک و قوم کی حفاظت کے لیے خطرے میں ڈالنے والی خواتین کی مدد کے لیے عطیات دیں۔

جینیفر اینسٹن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرخواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے یوکرین کی فوج میں شامل خواتین اہلکاروں اور شہریوں کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’یوکرین اور دنیا بھر کی اُن خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں سوچیں جو آج اپنے ملک اور لوگوں کے لیے بہادری سے لڑ رہی ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’بطور فوجی اہلکار، بطور ماں، بطور منتظمین، بطور مظاہرین، بطور صحافی، یوکرین اور پڑوسی ممالک میں اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والی ان خواتین ناقابل یقین ہیں اور پوری دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’وہ جانتی ہیں کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ ان خواتین کی مدد کرنے کے بہترین طریقے کیا ہیں، اس لیے وہ یہاں عطیات کے ذریعے ان خواتین کی مدد کرنے والوں میں شامل ہونے کے لیے کچھ لنک شیئر کر رہی ہیں‘۔

جینیفر اینسٹن نے اپنی انسٹا پوسٹ کے آخر میں ان تمام اداروں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے لنک شیئر کیے، جوکہ جنگ زدہ ممالک میں موجود باہمت خواتین اور لڑکیوں کی مدد کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔