کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر معنی خیز پیغام جاری کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک معنی خیز پیغام لکھا۔
سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی آواز کبھی نہ دبائیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ زندگی کتنی مشکل ہو جاتی ہے یا آپ کتنا خوفزدہ محسوس کرتے ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ اپنے اندر کی آواز سے طاقت حاصل کریں۔ یہ آپ کو بچائے گی اور ہمیشہ شفا بخشے گی لہٰذا اپنی سنو۔
واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔
عامر لیاقت حسین نے سال 2018ء میں سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال تھیں جن سے اُن کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔