لندن (نیوز ڈیسک )ملکہ برطانیہ کے محافظ دستے میں شامل اہلکار روس سے لڑنے یوکرین چلا گیا، برطانوی فوج کےحکام نے محافظ کو راستے میں روکنے کی کوشش کی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 19برس کا اہلکار ونڈسر بیرکس میں تعینات تھا،ملکہ برطانیہ کےدستےمیں شامل اہلکار والدین کے نام پرچی چھوڑ کر یوکرین روانہ ہوا ہے، اہلکار مشرقی یورپ کا یک طرفہ ٹکٹ لے کر گیا ہے۔
برطانوی فوج کےحکام نے ملکہ برطانیہ کےمحافظ کو یوکرین کے راستے میں روکنے کی کوشش کی، میڈیا ذرائع کاکہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کا محافظ گرفتار کرلیا جاتا ہے تو روس جنگ میں برطانیہ کو شریک قرار دے گا۔
برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کا بیٹا بھی روس سے لڑنے یوکرین روانہ
دوسری جانب ریزرو اور چھٹیوں پر گئے کئی برطانوی فوجیوں کے بھی یوکرین جانے کا امکان ہے، برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کا بیٹا بھی روس سے لڑنے یوکرین جا چکا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 30برس کا بین گرانٹ رائل میرینز میں 5برس تک کمانڈو رہ چکا ہے، بین گرانٹ کی والدہ ہیلن گرانٹ برطانیہ کی ٹوری رکن پارلیمنٹ ہیں۔
بین گرانٹ یوکرین جانیوالے برطانیہ کے 7 سابق فوجیوں میں سے ایک ہے۔