بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرن کو مشرقی لباس بھا گیا، شلوار قمیض پہن کر پاک آسٹریلیا سیریز کو سیلیبریٹ کیا

برسبین(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کو مشرقی لباس بھا گیا۔

ایرن نے شلوار قمیض پہن کر آسٹریلیا اور پاکستان ٹیسٹ سیریز کو سیلیبریٹ کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

ایرن ہالینڈ نے پاکستان سپر لیگ میں پریزینٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں ، اس دوران انہوں نےمشرقی ملبوسات پہن کرخوب شہرت پائی ۔

ایک بار پھر ایرن نے شلوار قیمض پہن کر پاکستان آسٹریلیا سیریزکو سیلیبریٹ کیا اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر بھی کرتے ہوئے لکھا کہ ‘وہ دوبارہ مشرقی لباس پہن کرپاکستان آسٹریلیا سیریزکو سیلیبریٹ کر رہی ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ لباس مجھے بہت پسند ہے۔