کراچی(نیوز ڈیسک )معروف اداکارہ سونیا حیسن نے ہمسفر میں ہونے والے خوبیوں سے متعلق بات کی ہے۔
اداکارہ سونیا حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران میزبان نے انہیں مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے سوال دکھا کر ان کی رائے طلب کی۔
سونیا حسین کے لیے مداح نے سوال کیا تھا کہ وہ نکاح کب کررہی ہیں؟ جس پر سونیا نے کہا جتنی جلد انہیں ایک اچھا انسان مل جائے گا وہ اتنی جلد نکاح کرلیں گی۔
میزبان نے ان کے نزدیک ایک اچھے انسان میں موجود خوبیوں کی وضاحت مانگی جس پر سونیا کا کہنا تھا کہ ان کیلئے ایک اچھے انسان کی وضاحت کرنا بھی مشکل ہے۔
سونیا حسین نے کہا کہ ان کے نزدیک ایک اچھا انسان وہ ہے جسے بات کرنا آتی ہو کیوں کہ ذوق ظرافت کا ہونا بہت ضروری ہے، باقی تمام چیزیں دوسرے نمبر ہیں، اگر ایک لڑکے میں ساری خوبیاں ہوں لیکن اس میں بات کرنے کا طریقہ نہ ہو تو معنی نہیں رکھتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک لائف پارٹنر کی باڈی اچھی ہونا بھی اہمیت نہیں رکھتا، فٹ رہنا اچھی بات ہے لیکن SIX PACK ABS ہونا ضروری نہیں ہے جب کہ انہیں ایسے لڑکے نہیں پسند جو اپنی ذات کے لیے جنونی ہوتے ہیں۔