بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراء بھی کراچی پہنچے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان ائیر پورٹ سے سیدھا ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد گئے جہاں ایم کیو ایم کی قیادت اور پی ٹی آئی اراکین نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد آمد سے پہلےسخت سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور سکیورٹی اسٹاف نے متعدد اراکین اسمبلی کی بھی تلاشی لی ہے جبکہ عملے نے پنڈال میں موجود تمام افراد کو موبائل کے استعمال سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نیشنل اسٹیڈیم میں احساس پروگرام کے تحت تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی اور  پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

تاہم وزیر اعظم کی پیر پگارا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی، جی ڈی اےرکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہاکہ پیر پگارا کی طبیعت ناسازی کےباعث ملاقات نہیں ہو گی، پیرصدرالدین شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث خیرپور میں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں عوامی اجتماع میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے اور آج شام ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، اس کے بعد 2028 تک کچھ نہیں ہو گا۔