اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر اہم اجلاس بلالیا۔ اجلاس آج شام ساڑھے چار بجے وزیر اعظم ہاﺅس میں ہوگا۔
اجلاس میں اقتصادی ماہرین اور وفاقی وزراءشریک ہوں گے ۔اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر پلاننگ اسد عمر، اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے ۔اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال، عالمی مارکیٹ سے موازنہ اور معاشی گروتھ کا جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس میں ملکی معاشی اعشاریوں ،صنعتی وزرعی اہداف پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو اہداف ،آئی ایم ایف سے معاملات پر بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں دورہ روس کے دوران ہونے والے اقتصادی معاہدوں پر مشاورت ہوگی۔