کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ایم کیوایم اورپاکستان تحریک انصاف اتحادی ہیں انہیں ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اورتحریک انصاف دونوں اتحادی جماعتیں ہیں اوردونوں جماعتوں کوایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ایم کیوایم نے حکومت کے ساتھ کوئی شکوہ نہیں کیا۔ایم کیوایم عدم اعتماد کے معاملے پرحکومت کے ساتھ ہوگی۔