بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ بلڈنگ سے باہربھی بلایاجاسکتا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ بلڈنگ سے ہٹ کر کہیں بھی ہو سکتا ہے۔اس کے لئے اجلاس پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں ہی بلانا لازمی نہیں ہے۔ آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس کسی بھی ایسے مقام پر منعقد ہوسکتا ہےجس کا انتخاب اسد قیصر کریں۔لہٰذا یہ جواز دینا کہ او آئی سی اجلاس کے انعقاد کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے، قومی اسمبلی اجلاس کے التواء کا کوئی جوازہی باقی نہیں رہتا۔

اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنا اسپیکر کے لئے لازمی ہے جو 14 دنوں کے اندر طلب کیا جانا چاہئے۔