بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایپل نے سستا ترین آئی فون متعارف کروا دیا،قیمت جان یقین نہیں آئیگا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سستا ترین آئی فون ’’ایس ای تھری‘‘ کے نام سے متعارف کرو ادیا ۔

تفصٰلات کے مطابق آئی فون کے ’’ایس ای تھری ‘‘ موبائل کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا بنایا گیا ہے جبکہ اس میں A-15 بایونک فائیو جی چپ سیٹ دیا گیا ہے جو کہ ایپل آئی فون 13 اور آئی فون 13 پرو میں بھی استعمال ہوا ہے ۔ فور کور جی پی یو کے ساتھ یہ آئی فون 8 سے دو گنا زیادہ تیز ہے۔

فون کا بیٹری ٹائمنگ گیمنگ کے شوقین افراد کیلئے بہترین ہے، 4.7 انچ اسکرین سائز اور 12 میگا پکسلز کیمرے کے ساتھ اس نئے آئی فون میں پلاسٹک کی جگہ ری سائیکل میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔ زبردست بیٹری لائف کے ساتھ ساتھ اس فون کو ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوم بٹن اور فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے،

اس کے علاوہ اس آئی فون میں 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ آئی فون کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس نئے فائیو جی فون کی قیمت 429 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے جو 76 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں،آئی فون نے صارفین کی خواہش کے مطابق سستا ترین فون متعارف کرو ایا ہے۔