بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جہانگیر ترین گروپ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بدلنے پر بضد

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک )پنجاب میں بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال پر جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی چوہدریوں سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کی جانب سے علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب نہ بنائے جانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی دو روز قبل اسلام آباد میں اہم ملاقات بھی ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ جہانگیر ترین گروپ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بدلنے پر بضد ہے۔

خیال رہے کہ سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی ترین گروپ میں شامل ہوگئے تھے اور پنجاب میں گورننس پر سوال اٹھائے تھے۔

جہانگیر ترین گروپ نے عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ عثمان بزدار علیم خان کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔