لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کے دورہ کراچی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ غم کرسی تیرا شکریہ، ہم کہاں کہاں سے گزر گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر‘ غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے۔
تھوڑا صبر کر لو بھائی، حوصلہ کرو @ImranKhanPTI عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن ہیں۔
آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہو؟— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 9, 2022
وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ تھوڑا صبر کر لو بھائی، حوصلہ کرو، عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن ہیں۔ آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہو؟
کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے !— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 9, 2022