بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آ ئی اے ای اے کا پاکستان کے ایٹمی تحفظ کے اقدامات پر اظہار اطمینان

 

اسلام آباد(ممتاز نیوز)ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے (آ ئی اے ای اے) نے پاکستان کے ایٹمی تحفظ کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

حکومت پاکستان کی درخواست پر آئی اے ای اے کی انٹی گریٹڈ ریگولیٹری ریویوسروس ٹیم نے پاکستان کا آٹھ روزہ دورہ کیا ،یہ دورہ 2014 میں آئی آر آر ایس مشن کے ابتدائی دورے کے دوران دی گئی تجاویز اور سفارشات پر عملدرآمدکا جائزہ لینے کے سلسلے کا حصہ تھا۔ دورہ مکمل کرنے کے بعد جاری کئے گئے بیان میں آئی اے ای اے مشن نے کہاکہ ایٹمی تحفظ سے متعلق پاکستان کے نئے قواعد نمایاں طور پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں اور ان سے ملک میں جوہری اور تابکاری کا عمل مزید محفوظ ہوا ہے۔ٹیم نے کہاکہ پاکستان نے مشن کی طرف سے پیش کی گئی تمام 13سفارشات پر کامیابی سے عملدرآمد کیا ہے جب کہ 31میں سے 29تجاویز پر بھی عمل کیا ہے۔ آئی اے ای اے نیوکلیئر انسٹالیشن سیفٹی ڈویژن کے ڈائریکٹر انا ہجدوک بریڈ فورڈنے کہا کہ ٹیم نے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کے ساتھ خوشگوار انداز میں تکنیکی امور پرتفصیلی بات چیت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ریگولیٹری نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے واضح بہتری لائی ہے تاہم آئی اے ای اے مشن نے فیول مینجمنٹ اور تابکاری کے مواد کی تلف کرنے سمیت چند شعبوں میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔