بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور بحرین میں فوجی سطح پر تعاون بڑھانے کیلئے معاہدہ طے پا گیا

مانامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بحرین نے فوجی سطح پر تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں ۔

مفاہمت کی اس یاداشت پر دستخط پاکستانی فارن ملٹری کوآپریشن کے ڈائریکٹر میجر جنرل ماجد جہانگیر اور بحرین کے نیشنل گارڈ سٹاف ڈائریکٹر میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعودالخلیفہ نے دستخط کئے۔ اس موقع پر میجر جنرل ماجد جہانگیر نے کہا کہ مفاہمت کی اس یاداشت کے نتیجے میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے اور قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے حوالے سے صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔اس موقع پر شیخ عبدالعزیز بن سعودالخلیفہ نے کہا کہ مفاہمت کی اس یاداشت سے دونوں ملکوں کے درمیان تجربات کے تبادلے ،تربیت کا معیار بڑھانے اور مشترکہ مشقوں کے ذریعے فوجی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔