بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت ،مسلمان طالبہ کے واٹس ایپ پرپاکستانی پرچم شیئر کرنے پر نیا تنازع

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست کرناٹک ایک مسلمان طالبہ کی طرف سے واٹس ایپ گروپ میں پاکستانی پرچم شیئر کرنے پر نیا تنازع، ہندو انتہا پسند تنظیموں نے کالج سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع شیواموگا میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب ایک مسلمان طالبہ نے تعلیمی اداروں میں حجاب کے پہننے کے معاملے پر بحث کے دوران واٹس گروپ میں پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کردی ۔سایادری سائنس کالج کی طالبہ نے واٹس ایپ گروپ میں یہ پیغام لکھا کہ حجاب پہننا ہمارا حق ہے ،جس کے بعد گروپ میں اس معاملے پر بحث شروع ہوگئی ، اس دوران ایک ہندو طالبہ نے گروپ میں بھارتی ترنگا کی تصویر شیئر کی جس کے جواب میں مسلمان طالبہ نے پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کردی ۔اس واقعہ کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم (اے بی وی پی) نے مسلمان طالبہ کو کالج سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے اے بی وی پی راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کا سٹوڈنٹس ونگ ہے۔