بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا جہانگیر ترین سے رابطے ہو رہے ہیں ؟ صحافی کے سوال پر حمزہ شہبازنے ایسا جواب دیدیا کہ حکومت پریشان ہو جائے گی

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان کو گھبراہٹ میری سیاسی ملاقاتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ملکی تباہی سے ہے ۔مسلم لیگ ن کےنائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے احاطہ عدالت میں صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں ؟ جس پر حمزہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ رابطےسب کےساتھ ہیں،ہدف عمران نیازی کوگھربھیجناہے، اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کراپناکام کررہےہیں، اللہ تعالیٰ بہت جلدعمران نیازی سےعوام کی جان چھڑائےگا۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیاہے ، حکمرانوں نے ریکارڈ قرضہ لیا اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ، شوگر ، ایل این جی سمیت دیگر سکینڈلز میں کرپشن کی گئی ، ملک کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیاہے ۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان آپ کی سیاسی ملاقاتوں سے گھبرا گئے ہیں؟ شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوگھبراہٹ میری ملاقاتوں سےنہیں ملکی تباہی سےہے، عمران خان نےمعیشت اورملک کابیڑہ غرق کردیا۔