بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومتی اتحادی جماعت بی اے پی نے وزیر اعظم سے ملنے سے معذرت کرلی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے آج رات بی اے پی ارکان کو ملاقات کیلئے بلایا تھا لیکن بی اے پی ارکان نے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کی عدم موجودگی پر ملاقات سے معذرت کی۔بی اے پی ارکان نے جواب دیا کہ کچھ ارکان اسلام آباد میں نہیں، واپسی پرملاقات ہوگی۔بلوچستان عوامی پارٹی سیاسی صورتحال پرمشاورت کے بعدلائحہ عمل طے کرے گی۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے ہیں اور آج وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز بھی پہنچے تھے۔