اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے لاہور میں ملاقات کریں گے۔
عمران خان کو دورۂ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب ارکان اسمبلی سےرابطوں سے متعلق بریف کریں گے، جبکہ صوبے میں پارٹی کے سینئر وزراء بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، ترین گروپ نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزیر اعظم پنجاب کے تمام اضلاع کے ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کریں گے، ان کی اقلیتی ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ترین گروپ سے ملاقات کرنے والے 2 وزیر آج وزیراعظم سے ملیں گے
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ سے ملاقات کرنے والے 2 وزراء کی وزیراعظم سے آج ملاقات شیڈول ہے۔
ترین گروپ میں شامل صوبائی وزیر آصف نکئی کے علاوہ کی صمصام بخاری بھی وزیراعظم سےملاقات کریں گے۔