اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ترکی سے نئے ہیئر کٹ کے بعد اپنی نئی لُک کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو جاری کردی۔
ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نیا ہیئر کٹ لینے کے بعد عاطف اسلم کے گانے ’رفتہ رفتہ‘ پر لِپ سنکنگ کررہی ہیں جبکہ ساتھ ہی اُن کے شوہر بلال بھی ہیئر کٹ کے لیے بیٹھے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی اس ویڈیو پر بھی کمنٹ سیکشن بند کر رکھا ہے، مداح حریم شاہ کی ویڈیو پر کوئی کمنٹ یا تبصرہ تو نہیں کرسکتے لیکن اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس سے قبل ایک ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا تھا کہ ترکی میں ان کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔