بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان بحران پر عدم توجہ کا سبب افغانوں کی جِلد کا رنگ ہے؟ رکن یورپی پارلیمنٹ

برسلز(نیوز ڈیسک )آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والی یورپی پارلیمنٹ کی رکن کلیر ڈیلی CLARE DALY نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا افغان بحران پر عدم توجہ کا سبب افغانوں کی جِلد کا رنگ ہے؟

ایک بیان میں یورپی پارلیمنٹ کی رکن کلیر ڈیلی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی جنگوں میں معصوم شہریوں کی جانیں قربان ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں افغان شہری خوراک اور حفاظت کی تلاش میں نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں جس کا کوئی ذکر نہیں کر رہا۔

کلیر ڈیلی نے سوال کیا کہ کیا افغان بحران پر عدم توجہ کی وجہ افغانوں کی جِلد کا رنگ ہے؟ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سفید نہیں ہیں یہ وہ یورپی نہیں ہیں؟