بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن کو ایسا سرپرائز ملے گا وہ یاد رکھے گی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور( نیوزڈیسک) عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ یاد رکھے گی۔

وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء آشفہ ریاض، محمد سبطین خان اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ شامل تھے۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دراصل خود پر بھی اعتماد نہیں، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی۔ آشفہ ریاض نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ سبطین خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ہر رکن کو اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔