بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹینس اسٹار جوکووچ امریکا میں ہونیوالے 2 ٹورنامنٹس سے دستبردار

بلغراد(نیوز ڈیسک )سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ امریکا میں ہونے والے 2 ٹورنامنٹس سے دستبردار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوواک سفری قواعد و ضوابط تبدیل نہ کرنے پر ٹورنامنٹس سے دستبردار ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نوواک جوکووچ کا کہناتھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ سفری قواعد و ضوابط تبدیل نہیں کیے جائیں گے لہٰذا انڈین ویلز اور میامی ٹورنامنٹس کے لیے سفر کرنے کا امکان نہیں ۔

خیال رہے کہ نواک جوکووچ کووڈ ویکسی نیشن کے معاملے پر آسٹریلین اوپن میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے تھے تاہم بارڈر سکیورٹی فورس نے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر انہیں حراست میں لے لیا تھا بعد ازاں آسٹریلین حکومت نے جووکووچ کا ویز ا منسوخ کر دیا تھا۔