بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ حکومت کو بھجوادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 95 پیسےفی یونٹ تک مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پرسماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا  تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا،  وفاقی حکومت نیپرا کے فیصلے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد بجلی کی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

اس  حوالے سے موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا گیا ہے اور مختلف سیلزکیلئے بجلی 8 سے 95  پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق بجلی کے 100 یونٹ استعمال تک8 پیسے فی یونٹ اضافہ اور  101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

اس کےعلاوہ 201 سے 300 یونٹ استعمال پر48 پیسے اور  301 سے 700یونٹ تک استمال پر95 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ  ماہ بجلی اور تیل کی قیمتوں  میں کمی کا اعلان کیا تھا۔