بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلالیا

اسلام اآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں طلب کیے گئے اجلاس میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری و دیگر شریک ہونگے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی اجلاس میں اپوزیشن کی جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی۔

پی ٹی آئی کے سینئر پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں پنجاب میں گروپ بندی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، جبکہ وزیراعظم عمران خان کے دورۂ لاہور سے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔