بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورچوئل حلف اٹھا نا غیر قانی قرار ۔۔۔چیئرمین سینیٹ کا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جوابی خط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیر حزانہ اسحاق ڈار سے ورچوئل حلف لینے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینیٹ نے اسحاق ڈار سے آن لائن حلف اٹھانے کو غیر آئینی قراردیددیا۔ یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے طبیعت ناسازی اور بیرونی ملک مقیم ہونے کی وجہ سے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کی درخواست کی تھی، جس پر چیئر مین سینیٹ نے اسحاق ڈار کو جوابی خط لکھتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ورچوئل حلف اٹھانا غیر قانونی ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے آئین کے مختلف آرٹیکلز 65اور 255کا حوالہ دیا ۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ آئین کے مطابق آپ کی ورچوئل حلف اٹھانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے ۔