اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے اپوزیشن پوری طرح متحرک ہے ، اس دوران پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم جماعتیں ماضی کی اختلافات کو بھلاکر قریب آررہیں ، زرائع کیمطابق مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کو 27 فروری کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ دو الگ الگ لانگ مارچ کرنے سے اپوزیشن کی تقسیم کا تاثر ملتا ہے۔
مولانا کی تجویز دی ہے کہ پیپلز پارٹی الگ لانگ مارچ کرنے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ لانگ مارچ میں شریک ہو۔پہلے مرکز میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے یا پہلے پنجاب میں؟ مولانا اور زرداری کی رائے تقسیم۔ پہلے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہیئے۔
زرائع کے مطابق آصف زرداری نے تجویز دی ہے کہ پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہیئے۔ تحریک عدم اعتماد پہلے مرکز میں لائی جائے گی یا پنجاب میں؟ مولانا اور زرداری میں اتفاق نہ ہوسکا۔تحریک عدم اعتماد پہلے کس کے خلاف لانی چاہیئے۔آصف زرداری آج شہباز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔
زرداری نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے اتحادیوں کی بجائے حکومتی ناراض ارکان کو ساتھ ملانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔لیگی رہنماؤں نے بتایا ہے کہ حکومت کے 20 سے 22 ناراض ارکان نے ن لیگ کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔ حکومتی ارکان کی حمایت کے بعد اپوزیشن کو حکومتی اتحادیوں کو بھی توڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ حکومتی ناراض ارکان کی حمایت سے تحاریک عدم متنازعہ ہوسکتی ہے، اس لئے اتحادیوں کو ساتھ ملانا چاہیئے۔مولانا اور زرداری کی رائے۔