بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی جانب سے یوکرین میں ممکنہ فوجی کارروائی کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوںمیں اضافہ ہو گیا۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 100ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہیں اور لندن میں برینٹ خام تیل 99ڈالر کی سطح کو عبور کر گیا ہے۔دوران ٹریڈنگ لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر 25 سینٹس میں فروخت ہوا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجودہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے سے پاکستان میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔حکومت نے حال ہی میں پٹرول کی فی لٹر قیمت میں بارہ روپ اضافہ کیا تھا۔