بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس سے کشیدگی، یوکرین کی پاکستان سے کردار ادا کرنے کی درخواست

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین نے روس سے کشیدگی پر پاکستان سے کردار اداکرنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان میں یوکرینی سفیر مارکیان چوچک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ روس یوکرین پرحملہ کرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے اور جنگ کے بہانے بناکر فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔یوکرین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور وزیراعظم عمران خان دورہ روس میں روسی قیادت کے ساتھ معاملہ اٹھائیں، پاکستان جوہری طاقت ہے اسے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔مارکیان کا کہنا تھا کہ روسی حملے سے پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جائے گی لہٰذا روس تمام تصفیہ طلب مسائل کا بات چیت سے حل نکالے۔