سڈنی، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیون اسمتھ، مارک اسٹوئنس، ایڈم زمپا، سین ایبٹ، ایشٹن اگار، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ اور کین رچرڈسن شامل ہیں۔اسٹار کرکٹرز ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل وڈ، مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کی خدمات میسر نہیں ہوں گی، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی 29مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔