بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث دہشت گرد طورخم سے گرفتار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث دہشت گرد جان ولی اور بھتہ خور حماد اشرف کو گرفتار کرلیا۔
کاو نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات پر ایک چھاپے کے دوران اہم دہشتگرد جان ولی عرف شینا کو گرفتار کرلیا جو آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث تھا۔
حکام کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن کی بنیاد پر ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی جس نے طور خم اڈہ کے قریب کارخانوں مارکیٹ میں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق پجگی روڈ کے ایک شہری محمود خان نے درخواست دی تھی کہ طالبان نے اس سے 60 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا ہے اور تحریری خط لکھ کر گھر میں پھینکا ہے۔
اس درخواست پر سی ٹی ڈی نے بھتہ خوروں کو پکڑنے کے لیے تفتیشی ٹیم مقرر کی اور جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے بھتہ طلب کرنے والے ملزم حماد اشرف ولد محمد اشرف کو چارسدہ روڈ نزد بجگی روڈ پشاور سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ سال 2014ءمیں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے تقریبا ً 151 طلباءاور اسٹاف ممبران کو شہید اور 147 کو زخمی کردیا تھا، حملے میں 7 خود کش بمباروں نے جائے وقوع پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔