بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شا ہ رخ کے بیٹے آریان خان بالی ووڈ میں انٹری کےلئے تیار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کےلئے تیار ہیں۔تاہم وہ آف کیمرہ رہ کر اپنا پیشہ سنبھالیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں رہا ہونے والے آریان خان اب بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ لیکن وہ اپنے والد کی طرح بطور اداکار نہیں بلکہ بطور مصنف بالی ووڈ میں انٹری دیں گے۔ آریان خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز یا فیچر فلم کے لیے کہانی لکھیں گے۔رپورٹس کے مطابق آریان خان ویب سیریز لکھنے کے لیے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے بات چیت کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ ایک فیچر فلم پر بھی کام کررہے ہیں جسے ان کے والد شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی اینٹرٹینمنٹ‘ پروڈیوس کرے گی۔اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آریان خان کی او ٹی ٹی سیریز اس سال ہی شروع ہوسکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ویب سیریز کی کہانی ایک دیوانے مداح کے گرد گھومتی ہے۔ آریان اس پروجیکٹ پر اپنے شریک مصنف بلال صدیقی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔