اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک میں آج ڈالرکی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاو¿ 176.23 روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاو¿ 30 پیسے کم ہوکر 177.50 روپے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ طویل عرصے سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔