اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹر رحمان ملک کی تدفین کل ہوگی، خاندانی زرائع کے مطابق رحمان ملک کی ایک بہن بیرون ملک ہے ان کی آمد تک تدفین نہیں ہوگی، رحمان ملک کی جسد خاکی کو کل تک نجی ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔
رحمان ملک کے بچے و اہلیہ اسلام آباد میں ہی ہیں، رحمان ملک کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر بچے بیرون ملک سے ایک ہفتہ قبل آگئے تھے، آج صبح انکی ایک بہن بھی بیرون ملک سے واپس پہنچی ہے، دوسری بہن کے آنے تک تدفین نہیں ہوگی، خاندانی زرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک کی تدفین ایچ ایٹ قبرستان میں ہوگی۔